پنجاب حکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے‘ ڈاکٹر شاہد صدیق

ْغریب مریض صحت کی عدم سہولتوں کے فقدان اور مہنگی دوائیوں کی وجہ سے شدید اذیت کا شکا ر ہیں

پیر 16 اپریل 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمرانوں نے صرف عوام کے وسائل کو لوٹنے پر توجہ دی ہے ،پنجاب حکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ کی طرف پوری قوم کی نظریں لگی ہوئی ہے اگر حکمرانوں کا بس چلے تو ایک دن میں ملک لوٹ کر کھا جائیں۔

ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پی پی 166میں پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہاکہ پنجاب میں ہسپتالوں کی حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے ، ایک ایک بیڈ پر چار چار مریض لیٹے ہوئے ہیں ، غریب مریض صحت کی عدم سہولتوں کے فقدان اور مہنگی دوائیوں کی وجہ سے شدید اذیت کا شکا ر ہے ،حکمرانوں کی عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی توجہ نہیں ، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی نام نہاد کا گڈگورنس کا پول کھل کر سامنے آ گیا ہے ،شہباز شریف کی نام نہاد ترقی دوربین سے بھی نظر نہیں آ رہی پنجاب کے تمام وسائل تختہ لاہور میں بننے والی میٹرو بس اور اورنج ٹرین پر جھونک دئیے گئے ہیں اسی لیے لاہور سمیت صوبے کی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں بلکہ آئے روز پنجاب کے مختلف اضلاع میں خواتین ہسپتالوں کے باہر بچے جنم دینے پر مجبور ہے ، دس سالوں سے شہباز شریف پنجاب کے صوبے پر قابض ہے جس کے بعد صوبے کی عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں