ایل ڈی اے افسروں کے تقرر وتبادلے

پیر 16 اپریل 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے دو افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔تقرری کے منتظر اقبال فرید کو ڈائریکٹر ریکوری تعینات کر دیا ہے اور عاصم سلیم سے اس عہدے کا اضافی چارج واپس لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اقبال فرید کو ڈائریکٹر کمرشلائزیشن کے عہدے کا اضافی چار ج بھی دے دیا گیا ہے اور علی نصرت سے یہ چارج واپس لے لیا گیا ہے۔علاوہ ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشلائزیشن علی نصرت کو جن کے پاس ڈائریکٹر انسپکشن اینڈ ایویلیوایشن کا چارج بھی ہے ‘ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ ون کے فرائض بھی انجام دینے کی ہدایت کی ہے ۔وہ ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشلائزیشن کے فرائض بھی انجام دیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں