جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ، تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع کرا دی

ملزمان کو فی الفور گرفتار ، حکومت سپریم کورٹ کے ججز کو فول پروف سکیورٹی مہیا کرے،سعدیہ سہیل رانا

پیر 16 اپریل 2018 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں جسٹس اعجازالاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعے پر مذمتی قرار داد جمع کرا دی۔ ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور حکومت سپریم کورٹ کے ججز کو فول پروف سکیورٹی مہیا کرے ۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقع پر پی ٹی آئی کی خاتون رکن اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار دادجمع کرا دی ۔

(جاری ہے)

قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کی مذمت کرتا ہے ایوان حکومت سے ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتا ہے جبکہ حکومت ججز کو فول پروف سکیورٹی مہیا کرے ان کی حفاظت کو یقینی بنائے ۔ متن میں معزز جج کے گھر پر دو دفعہ فائرنگ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے لئے یہ ایک امتحان ہو گا کہ کتنی جلدی ملزمان کو گرفتار کیا جاتا ہے ۔ ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں