سرکاری ملازمتوں پر پابندی ،پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

پیر 16 اپریل 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) سرکاری ملازمتوں پر پابندی پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل کی وساطت سے پٹیشن دائر کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت عوامی خدمت اور انتظامی امور کی انجام دہی سے حکومت کو نہیں روکا جا سکتا۔ ملازمتوں پر پابندی سے حکومتی اداروں میں انتظامی امور متاثر ہو رہے ہیں۔بہتر انتظامی امور کی انجام دہی کے لئے عملے کا ہونا لازم ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ملازمتوں پر پابندی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں