نیلم جہلم ہائیڈور پاور پراجیکٹ کی تکمیل توانائی بحران کے خاتمہ میں معاون ثابت ہوگی،راجہ عدیل

پیر 16 اپریل 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء)تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل و سابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے کہا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈور پاور پراجیکٹ کی تکمیل توانائی بحران کے خاتمہ میں معاون ثابت ہوگی منصوبے کی4پیداواری یونٹ ہیں ہر یونٹ کی پیدواری صلاحیت تقریباً242میگا واٹ ہے جبکہ منصوبے کی مجموعی پیدواری صلاحیت969میگاواٹ ہے پہلے یونٹ سے بجلی کی آزمائشی پیدوار شروع ہوچکی ہے اور اس کا افتتاح وزیراعظم پاکستان کرچکے ہیں باقی تین یونٹس بھی ایک ایک مہینے کے وقفے سے بجلی کی پیداوار شروع کردینگے ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

راجہ عدیل نے کہا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ انجینئرنگ کا شاہکار ہے اس منصوبے کا 90فیصد حصہ بلندو بالا پہاڑوں کے نیچے زیر زمین تعمیر کیا گیا ہے اس منصوبے سے ہر سال پانچ ارب یونٹ سستی بجلی مہیا ہوگی منصوبہ سے ہر سال تقریباً55ارب روپے کی آمدنی ہونگی جس سے ملکی معیشت مستحکم و مضبوط ہوگی انہوںنے کہا کہ نیلم جہلم منصوبہ مکمل ہونے پر بجلیڑ بلوں میں نیلم جہلم سرچارج کا خاتمہ کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف حاصل ہوسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں