ْوفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے عجلت میں بجٹ پیش کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پیر 16 اپریل 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے عجلت میں بجٹ پیش کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور کی جانب سے دائر کی گئی ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کی آئینی مدت ختم میں 44روز باقی ہیں،وفاقی اور پنجاب حکومت جلد بازی میں نیا بجٹ پیش کرنا چاہتی ہیں ،دونوں حکومتیں جلد بازی میں بجٹ پاس کر کے الیکشن پر اثرانداز ہونا چاہتی ہیں،درخوااست میں کہا گیا ہے کہ حکومتی مدت مکمل ہونے کی بنا پر آئین کے تحت موجودہ حکومتوں کو نیا بجٹ پیش کرنے کا مینڈیٹ نہیں ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومتی مدت مکمل ہونے کے بعد بجٹ کی منظوری کا حکومتی اقدام آئین کے آرٹیکل5کی خلاف ورزی ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وفاقی اور صوبائی حکومت کو بجٹ پیش کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں