سرور فائونڈیشن کا فری میڈیکل کیمپ ‘1ہزار مر یضوں کو مفت ادوایات دیں گئیں

ہر ہفتے میڈیکل کیمپ لگائیں گے ‘پینے کے صاف پانی کے مفت پلانٹس لگانے پر بھی کام شروع کر دیا ہے ‘مسز پروین سرور کی گفتگو

پیر 16 اپریل 2018 17:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) وائس چیئر پر سن سرور فائونڈیشن مسز پروین سرور کی زیر نگرانی فری میڈ یکل کیمپ میں1ہزارسے زائد مر یضوں کامفت چیک اپ اور ادویات بھی فری دی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق غازی روڈ کے علاقہ سرور فائونڈیشن کی وائس چیئر پرسن پروین سرور کی زیر نگرانی لگائے جانیوالے فری میڈ یکل کیمپ میں 6سے زائد خواتین اور بچوں سمیت ایک ہزار سے زائد مر یضوں کا ڈاکٹر سیمی بخاری سمیت دیگر ڈاکٹرز کی جانب سے چیک اپ کیا گیا ہے اور انکو تمام ادویات بھی موقعہ پر ہی فر ی دیں گئیں ہیں اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چیئر پر سن سرور فائونڈیشن مسز پروین سرورنے کہا کہ فری میڈ یکل کیمپ میں آنیوالے مر یضوں کی اکثر یت گندہ پانی پینے کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں بدقسمتی سے وہ حکومتی ادارے جن کا کام عوام کو پینے کے صاف پانی سمیت دیگر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہے وہ مکمل طور پر فلاپ ہوچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرور فائونڈیشن نے حلقے کے مسائل کو دیکھنے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم ہر اتوار کو ا س حلقے کے مختلف علاقوں میں فری میڈ یکل کیمپ لگائیں گے جہاں پر آنیوالے مر یضوں کا صرف چیک اپ ہی نہیں انکو تمام ادوایات بھی فری فراہم کی جائیں گے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ کسی وقفے کے بغیر جاری رہیگا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اس حلقے میں پینے کے صاف پانی کے مفت پلانٹس بھی لگانے کیلئے ہم نے ابتدائی ہم ور ک شروع کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں