پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمتوں پر پابندی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

پیر 16 اپریل 2018 17:45

لاہور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمتوں پر پابندی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ یہ آئینی پٹیشن چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل کی وساطت سے دائر کی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے تحت عوامی خدمت اور انتظامی امور کی انجام دہی سے حکومت کو نہیں روکا جاسکتا،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ملازمتوں پر پابندی سے حکومتی اداروں میں انتظامی امور متاثر ہو رہے ہیں، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بہتر انتظامی امور کی انجام دہی کیلئے عملے کا ہونا لازم ہے، عملے کی کمی کے باعث مختلف اداروں میں حکومتی اور سرکاری امور بروقت سرانجام نہیں دئیے جا رہے جس سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے، چیف سیکرٹری کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ملازمتوں پر پابندی کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں