صارفین کیساتھ تاجروں کے حقوق کو بھی یقینی بنایا جائیگا ،تاجروں کو ناجائز ہراساں کرنیکی اجازت نہیں دی جائیگی‘ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

جعلسازی روکنے کیلئے خصوصی فیچر کی حامل امبوزڈ چالان بکس کی پرنٹنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ،پرائس مجسٹریٹس ،عملہ خصوصی کارڈز پہنے گا سمیر احمد سید کی زیر صدارت اجلاس میںاے ڈی سی آر طاہر فاروق ،چیئرمین پی سی سی میاں عثمان کی شرکت

پیر 16 اپریل 2018 19:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء)صارفین کیساتھ تاجروں کے حقوق کو بھی یقینی بنایا جائے گا ،اشیائے خوردونوش کی قیمتوںاور معیار کا جائزہ لینے کے نام پر کسی کو بھی تاجروں کو ناجائز ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، جعلسازی کو روکنے کیلئے خصوصی فیچر کی حامل امبوزڈ چالان بکس کی پرنٹنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے ، آئندہ سے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور عملے کیلئے مارکیٹوں کے دورہ کے دوران جاری کئے گئیخصوصی کارڈ پہننا لازمی ہوگا ۔

ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید کی زیر صدارت ان کے دفتر میں اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو طاہر فاروق اور چیئرمین پرائس کنٹرول میاں عثمان سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر صارفین کو معیاری اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں کے مطابق فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات زیر غور آئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ صارفین کی شکایات کیلئے ہیلپ لائن کا اجراء کیا جارہا ہے جس کے تحت ان کی شکایت پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ جعلسازی کو روکنے کیلئے خصوصی فیچر کی حامل امبوزڈ چالان بکس کی پرنٹنگ کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جو آنے والے دنوں میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فراہم کردی جائیں گی ۔ اس کے علاوہ مجسٹریٹس اور عملے کیلئے مارکیٹوں کے دورہ کے دوران جاری کیا گیا خصوصی کارڈ پہننا لازمی ہوگا اور اس پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ سمیر احمد سید نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا اور اس کے لئے پیشگی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں