او پی سی کی بدولت اوورسیز پاکستانی کا ڈھائی کروڑ روپے مالیت کا گھر واگذار

سعودی عرب میں مقیم امین احسن کے مکان کو کرایہ دار نے اجازت کے بغیر کسی اور کو کرایہ پر دے دیا تھا

پیر 16 اپریل 2018 19:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) اوورسیز پاکستانیز کمیشن(اوپی سی)پنجاب کی معاونت سے سمندر پار مقیم پاکستانی کو اپنے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کے گھر کا قبضہ واپس مل گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وائس چیئر پرسن او پی سی سینیٹر شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے اس ضمن میں بتایا کہ سعودی عرب میں مقیم امین احسن نے کمیشن کو شکایت درج کروائی کہ کرایہ دار نے ان کی اجازت کے بغیر فیصل ٹائون لاہور میں واقع ان کا 10 مرلے کا مکان کسی اور کو کرایے پر دے دیا ہے ،جس نے مکان خالی کرنے سے انکار کردیا ہے، ان کا مکان واگذار کر ایا جائے ۔

شاہین خالد بٹ اور افضال بھٹی نے بتایا کہ یہ شکایت مزید کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی لاہور کو بجھوائی گئی جس کے ارکان کی مدد سے مذکورہ مکان خالی کراکے اس کا قبضہ اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں