لاہور، ویٹرنری یونیورسٹی میںطو یل مد تی ما حو لیاتی تحقیق کے مو ضو ع پر مشا ورتی اجلاس کا انعقاد

پیر 16 اپریل 2018 19:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینمل سائنسز لاہور کے سینٹر فار اپلا ئڈ پا لیسی ریسرچ ان لائیو سٹا ک (کیپرل) نے گذشتہ روزمتعدد مضا مین سے متعلق طو یل مد تی ما حو لیاتی تحقیق کے مو ضو ع پر مشا ورتی اجلاس کا انعقا د کیا۔جس کی صدارت وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں لا ہور کے تعلیمی اداروں کے مختلف شعبہ جات جن میں ما حو لیا ت، ارضیا ت اور حیوا نات سے ما ہر ین نیزویٹر نری یونیورسٹی کے پو سٹ گر یجو یٹ طلبہ اور فکلٹی ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میں ما ہرین نے دور حا ضر کے جدید تحقیقی اُ صو لو ں کی رو شنی میں مو سمیا تی تبد یلیوں ،حیا تی نظام میں تنو ع،ما حو لیا تی و معا شرتی مسا ئل سے متعلقہ مختلف پہلو ئو ں پرروشنی ڈالی ۔

(جاری ہے)

اُ س مو قع پر خطاب کر تے ہو ئے ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کہا کہ پاکستان میں لا ئیو سٹا ک سیکٹر کو مو سمی تبد یلیوں سے متعلق سیلاب اور خشک سالی جیسے متعدد مسا ئل درپیش ہیں جو کہ لائیوسٹاک سیکٹر کی تر قی کی راہ میں حائل ہیں اور ہماری دیہی آ بادی کا زریعہ معاش زیادہ تر لائیو سٹاک سیکٹر کی تر قی پر ہی منحصر ہے لہذا غریب مویشی پا ل حضرات اور ملکی معیشت کو بہتر بنا نے اور ملک میں دودھ اور گوشت کی پیداوار کو بڑ ھا نے کے لیئے لائیو سٹاک سیکٹر انتہائی اہمیت کا حامل ہے نیزجدید تحقیقی طریقہ کار کو اپنا کر نا صرف ما حولیاتی مسا ئل کوحل کیا جا سکتا ہے بلکہ مختلف شعبو ں سے منسلک ما ہرین کے تجربات و علم سے فائدہ اُ ٹھانے کے لیئے مشاورتی اجلاس کا انعقاد بھی انتہا ئی سود مندہے ۔

قبل ازیںیونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپا رٹمنٹ آف ما ئکرو با ئیو لو جی نے انسٹی ٹیو شنل با ئیو سیفٹی کمیٹی اور پاکستان با ئیو لو جیکل سیفٹی ایسو سی ایشن کے با ہمی اشتراک سے با ئیو سیفٹی افسران کی دو روز سے جاری ڈیپا رٹمنینٹل با ئیو سیفٹی آفیسرز ورکشاپ کی اختتا می تقریب کا انعقاد کیا ۔جس کی صدارت ویٹر نری یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی نے کی اور شر کا میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیئے جبکہ فیکلٹی ممبران اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کی کثیر تعداد اُس مو قع پر موجود تھی ۔

دوروزہ ورکشاپ میںبا ئیو سیفٹی اینڈ با ئیو سکیورٹی کا جائزہ،دستا نے اتا رنے کے طریقہ کار،ٹیکہ کی چوٹ /زخم نیز گرا نے اور ضا ئع کر نے کی مینجمنٹ سے متعلقہ مختلف مو ضوعات زیر بحث لا ئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں