ڈائریکٹر ایڈمن لوکل گورنمنٹ پنجاب قاری ضیاء کی مبینہ زیادتیاں، محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کے ڈرائیورز سراپا احتجاج

پیر 16 اپریل 2018 19:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) ڈائریکٹر ایڈمن لوکل گورنمنٹ پنجاب قاری ضیاء کی مبینہ زیادتیوں کے باعث محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کے ڈرائیورز سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب کے دفتر میں احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی اور ڈائریکٹر ایڈمن کے تبادلے کا متبادلہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسلم نامی ایک ڈرائیور جو مذکورہ آفیسر کے ساتھ منسلک ہے نے جب قاری ضیاء کے ذاتی امور نمٹانے سے انکار کر دیا تو ڈائریکٹر ایڈمن اس کیخلاف انتقامی کارروائی پر اتر آیا اور اس نے ڈرائیور اسلم کو جبری ریٹائرڈ کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر ایڈمن قاری ضیاء اپنے ساتھ منسلک ڈرائیور اسلم سے ذاتی کام لے رہا ہے ڈائریکٹر ایڈمن کے بچوں کو سکول چھوڑنا اور سکول سے لانا سبزیاں خرید کر گھر پہنچانا یوٹیلٹی بلوں کو جمع کروانا اور دیگر ذاتی امور ڈرائیور اسلم کے ذمے تھے مظاہرین نے کہا کہ اگر ڈائریکٹر ایڈمن قاری ضیاء نے ان کے ساتھی اسلم کو جبری رخصت پر بھیجنے کی کوشش کی تو ڈائریکٹر کا سخت محاسبہ کیا جائیگا جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں