پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں محکمہ صحت پنجاب کے ایک سو اکتالیس سیکورٹی گارڈز کو اسلحہ چلانے کی تربیت کی فراہمی شروع

پیر 16 اپریل 2018 20:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں محکمہ صحت پنجاب کے ایک سو اکتالیس سیکورٹی گارڈز کو اسلحہ چلانے کی تربیت کی فراہمی شروع کردی گئی ہے اس سلسلے میں محکمہ صحت پنجاب کے ایک سو اکتالیس سیکورٹی گارڈز محکمہ سے رخصت لیکر پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی تربیت کا عمل شرو ع کر دیاگیاہے ان گارڈز کو پستول اور کلاشنکوف سے فائر کرنا سکھایا جارہا ہے مذکورہ ایک سو اکتالیس سیکورٹی گارڈز کی فائرنگ ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد دیگر محکمہ جات کے گارڈز کی مرحلہ وار باقاعدہ ٹریننگ کا عمل شروع کر دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں