مولانا حفیظ الرحمن لکھوی کی امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر سے ملاقات

پیر 16 اپریل 2018 20:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) لکھوی خاندان کی معروف علمی وروحانی شخصیت مدیر جامعہ شیخ الاسلام ابن تیمیہ ابوتقی مولانا حفیظ الرحمن لکھوی کی امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر سے ملاقات ،ساتھیوں سمیت پروفیسر ساجد میر کی امارت قبول کرلی اور مرکزی جمعیت اہل حدیث میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

تفصیل کے مطابق مولانا حفیظ الرحمن لکھوی نے سوموار کے روز مرکزاہل حدیث راوی روڈ میں سینیٹر پروفیسر ساجد میر سے ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت جماعت میں شمولیت کا ااعلان کیا۔ پروفیسر ساجد میر نے مولانا لکھوی کی جماعت میں شمولیت کا خیر مقدم کیااور ان کو ساتھیوں سمیت خوش آمدید کہا ۔ پروفیسر ساجد میر نے لکھوی خاندان کی برصغیر میں فروغ اسلام کے لیے تاریخی خدمات کا اعتراف کیا اور کہا کہ ان کی تبلیغی، دعوتی اور سیاسی خدمات کا زمانہ معترف ہے ۔

(جاری ہے)

ان کی شمولیت سے جماعت کو تقویت ملے گی ۔ مولانا حفیظ الرحمن لکھوی نے کہا کہ پاکستان میں اہل حدیثوں کی واحد نمائندہ جماعت مرکزی جمعیت اہل حدیث ہے اور پروفیسر ساجد میر سب کے متفقہ امیر ہیں ۔ہم انکی امارت میں جماعت کو فعال بنائیں گے ۔مولانا حفیظ الرحمن لکھوی فاضل مدینہ یونیورسٹی اورمصنف کتب کثیرہ ہیں۔ وفد کے ارکا ن میں مولانا شفیق الرحمن فرخ، قاری عبدالغفور مدنی، ڈاکٹر حافظ عبدالغفار، مولانا عبدالرزاق یزدانی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں