ضلعی انتظامیہ کا پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر 29 اپریل کو جلسہ کی اجازت دینے سے انکار

پیر 16 اپریل 2018 21:02

لاہور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے پی ٹی آئی قیادت کو گریٹر اقبال پارک (مینار پاکستان)پر 29 اپریل کو جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گریٹر اقبال پارک ایک قومی ورثہ ہے اورکیبنٹ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈرنے گریٹر اقبال پارک کی سکیورٹی اور انفراسٹرکچر کی حفاظت کے پیش نظر اس مقام پر کسی بھی قسم کے سیاسی یا مذہبی اجتماع پر پابندی عائد کر رکھی ہے،ضلعی انتظامیہ نے ناصر باغ میں جلسہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں