طلبہ تعلیم کے ساتھ سپورٹس سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، کامران اکمل

پیر 16 اپریل 2018 23:02

لاہور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) قومی وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کا کہنا ہے کہ طالب علم اپنی تعلیم کے ساتھ سپورٹس سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، گورنمٹ پرائمری سکول چیچہ وطنی کے سپورٹس گالا میں بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کامران اکمل نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیاں اس لئے بھی ضروری ہیں کیونکہ ایک اچھے دماغ کیلئے صحت مند جسم کا ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قومی کرکٹر نے سپورٹس گالا میں پوزیشنز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں کتابیں، بیگز اور شوز بھی تقسیم کئے۔ تقریب میں فیاض احمد خان اور طلعت محمود خان سمیت طلبہ اور ان کے والدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں