پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں کاروائیاں،سکول کینٹین سمیت ناقص انتظامات پر11فوڈ پوائنٹس سیل

ملتان اور ڈی جی خان میں کاسمییٹکس کلرز استعمال کرنے پر 2 معروف سوئٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹس سیل پانچ سو کلو مر چیں ، 300 لیڑ آئس کریم، 300 پیکٹس رنگدار پاپڑ، 100 لیڑز زائدالمعیاد ڈرنکس، 100 لیڑ ناقص آئل موقع پر تلف ر اولپنڈی میں 19 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 142,000 کے جرمانے،400 عدد ناقص قلفی، 16 کلوچائنہ نمک اور 100 کلو مٹھائی تلف گوجرانوالہ میں معروف آئس بار غیر معیاری اجزاء اور کاسمیٹکس کلرز استعمال کرنے پر سیل

پیر 16 اپریل 2018 23:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی آپریشنز ٹیموں نے کولڈ سٹورز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2معروف شاپنگ مالز کے کولڈ سٹورز کو سٹوریج کے ناقص انتظامات پرسیل کر دیا۔ جبکہ مزید کاروائیوں میںفوڈ سیفٹی ٹیمز نے بدبودار ماحول اور غیر معیاری انتظامات پر6فوڈ پوائنٹس کو جرمانے اور 31کووارننگ نوٹس جاری کیے۔

اے ڈی جی آپریشنزرافعیہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ٹیموں نے کولڈ سٹورز کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہو نے پر صوبہ بھر میں چیکنگ کا آغازکیا ہے۔کولڈ سٹورز کوپنجاب فوڈ اتھارٹی کے جاری کردہ ہدایت نامے پر عمل در آمد نہ کر نے پرجرمانے اور نوٹس دیے گئے۔دیگر شہروں میں کاروائی کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں کاسمییٹکس کلرز استعمال کرنے ،مٹھائیوں میں حشرات کی موجودگی پر 2 معروف سوئٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹس کو سیل کر دیا گیا اور پانچ سو کلو ملاوٹ شدہ مر چیں ، 300 کلو مضر صحت آئس کریم، 300 پیکٹس رنگدار پاپڑ، 100 لیڑز زائدالمعیاد ڈرنکس، 100 لیڑ ناقص آئل اور بھاری مقدار میں کھلا رنگ موقع پر تلف کر دیا ۔

(جاری ہے)

بہاولپور میں مضر صحت دودھ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ساجد ملک شاپ کو ملاوٹی دودھ فروخت کرنے پر سربمہر کر دیا گیا ۔ ر اولپنڈی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے زائد المعیاد اشیاء کی موجودگی، حشرات کی بہتات اور غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر 19 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 142,000 کے جرمانے عائد کیے گئے۔400 عدد ناقص قلفی، 16 کلو ممنوعہ چائنہ نمک اور 100 کلو مضر صحت مٹھائی تلف کر دیں۔

گوجرانوالہ میں سیالکوٹ گیٹ پر واقع معروف آئس بار کو غیر معیاری اجزاء اور کاسمیٹکس کلرز استعمال کرنے پر سیل کیا گیا۔حافظ آباد میں الائیڈ سکول کینٹین کو کاربونیڈ یڈ ڈرنکس فروخت کرنے پرسیل کر دیا گیا۔ جبکہ 11 فوڈ پوائنٹس کو ناقص انتظات ،زائدلمعیاد اشیاء فروخت کرنے اور ملازمین کے میڈیکلز نہ ہونے کی وجہ سے مجموعی طور پر 55,500 کے جرمانے عائد کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں