ڈی ایس آفس ریلوے میں فیض احمد فیض ٹرین کی ڈیریلمنٹ کا ریلیف آپریشن جلد مکمل کرنے پر اہلکاروں کی حوصلہ افضاء

منگل 17 اپریل 2018 18:04

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) شاہدرہ ریلوے سٹیشن یارڈ میں لاہور سے نارووال جانے والی ٹرین فیض احمد فیض ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر جانے پر دو گھنٹوں میں ریلیف آپریشن مکمل کرنے پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن محمد سفیان سرفراز ڈوگر نے ریلیف ٹرین کے 25 اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور ڈی ایس آفس کے کمیٹی روم میں سب سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

یاد رہے ڈی ایس ریلوے لاہور نے خود موقع پر ریلیف آپریشن کی نگرانی کی۔ڈی ایس ریلوے نے ریلیف ٹرین عملے کے مسائل بھی سنے جس پر انچارج ریلیف ٹرین محمد ایوب اور ایکسیڈنٹ انچارج نعیم چیمہ نے ڈی ایس ریلوے کو بتایا کہ ریلیف ٹرین عملے کی کمی کو پورا کیا جائے اور ریٹائر ہونے والے اہلکاروں کی جگہ تجربہ کار اہککار ہی لگائے جائیں۔ ڈی ایس ریلوے نے موقع پر موجود ڈویژنل مکینیکل انجینئر عاطف اشفاق اور ڈویژنل پرسانل آفیسر عمارہ سمیع کو ریلیف ٹرین اہلکاروں کے مسائل نوٹ کروائے اور حل کرنے سے متعلق احکامات دیئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں