مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام عالمی مبلغ اسلام پیر عتیق الرحمن مرحوم کی ختم نبوت،

دین اسلام ملک و ملت اور بین الاقوامی سطح پر اسلام کی ترویج کیلئے خدمات پر تعزیتی ریفرنس (کل) ہو گا

منگل 17 اپریل 2018 18:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اپریل2018ء) مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام چیئر مین سپریم کونسل قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیرعالمی مبلغ اسلام پیر عتیق الرحمن مرحوم کی ختم نبوت،دین اسلام ملک و ملت اور بین الاقوامی سطح پر اسلام کی ترویج کے لئے ان کی خدمات کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید احسان گیلانی کے مطابق کل 18اپریل کو بروزبدہ ہمدرد سینٹر میں مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر پیر عبدالخالق بھرچونڈی کی صدارت میں ہوگا، مہمان خصوصی پیر حیب الرحمن فیض پوری، پیر اعجاز ہاشمی اور علامہ شاہ اویس نورانی ہونگے تقریب سے خصوصی خطاب جماعت کے مرکزی ناظم اعلیٰ پیر علامہ محمد عرفان مشہدی کا ہوگا جبکہ علامہ گل احمد عتیقی سمیت دیگر بھی خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں