سوشل میڈیا کا غلط استعمال نوجوان نسل کو گمرہ کر رہا ہے، مصطفی رانا

منگل 17 اپریل 2018 19:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی لاہور ڈیژون کے صدر محمد مصطفی رانا نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کے غلط استعمال نے نوجوان نسل کو بے راہ روی کا شکار کر کے ان کی اخلاقی اقتد ار کو تباہ کر دیا ہے اگر حکومت ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں دیکھنا چاہتی ہے تو نوجوان نسل کو منشیات، کلاشنکوف کلچر، سوشل میڈیا اور انٹر نیٹ کے غلط استعمال سمیت دیگر سماجی برائیوں سے بچا کر علم و تحقیق کی راہ پر ڈالنے اور ہنر مند بنانے کیساتھ ساتھ وسائل سے تنگ نوجوانوں کو مناسب ماحول مہیا کرنا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میںپی ایف ایم لاہور ڈیژون کے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صدر پی ایف ایم لاہور ڈیژون نے کہا کہ موجودہ حالات میں نوجوان نسل کی کئیر یر کونسلنگ کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ جب سیکنڈری یا گریجوایشن کے بعد مخصوص کورس کے انتخاب کا وقت آتا ہے طالبعلم اپنے دوسرے ساتھی طالباء کو فالو کرتے ہیںیا پھر اپنے والدین کی خواہشات کے سامنے سر نگو ہو جاتے ہیںجو کہ وہ اپنے خیالات ان پر مسلط کرتے ہیں کریئر کونسلنگ کا مقصد طالباء کوان کے اپنے ٹیلنٹ کے مطابق فیلڈ کے انتخاب میں مدد فراہم کرنا ہے لہذااگر حکومت ملک بھر میں تحصیل کی سطح پر کریئر کونسلنگ سنٹر قائم کر دے توطالبعلم اپنے لئے بہتر مستقبل کا انتخاب کرسکتے ہیں جب نوجوان نسل درست سمت میں اپنی توانائی صرف کرے گی تو پاکستان ترقی کی شاہرا ہ پر گامزن ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں