لاہور ،محکمہ سیاحت نے شہر میں چلنے والی ڈبل ڈیکر ٹورسٹ بسوں کی روٹس کے اوقات کار تبدیل کر دیئے، ذرائع

منگل 17 اپریل 2018 21:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) محکمہ سیاحت پنجاب نے شہر میں چلنے والی ڈبل ڈیکر ٹورسٹ بسوں کی تعداد کے ساتھ ساتھ روٹس کے اوقات کار میں بھی تبدیل کر دیئے ہیں، محکمہ ٹورازم ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے، جس کے تحت پانچ ڈبل ڈیکر بسوں کی تعداد کم کر کے دو کر دی گئی ہے جبکہ قذافی سٹیڈیم سے واہگہ بارڈر تک روٹ پر چلنے والی ڈبل ڈیکر بس کا ٹائم تبدیل کر کے شام چار بچے سے رات 8 بجے تک کر دیا گیا ہے، یہی وقت قذافی سٹیڈیم سے شاہی قلعہ تک چلنے والی بس کے روٹ کو دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں