جیل وارڈنز کو ہیڈ واڈنز کے عہدوں پر ترقی دینے کیلئے وارڈنز کو قلیل وقت میں بہترین تربیت دی گئی ، مرز ا شاہد سلیم بیگ

پنجاب بھر کی جیلوں میں تعینات ہیڈ وارڈنز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بھی کوششیں کر رہے ہیں، انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب

منگل 17 اپریل 2018 20:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب مرز ا شاہد سلیم بیگ نے کہا ہے کہ جیل وارڈنز کو ہیڈ واڈنز کے عہدوں پر ترقی دینے کیلئے وارڈنز کو قلیل وقت میں بہترین تربیت دی گئی جبکہ وہ پنجاب بھر کی جیلوں میں تعینات ہیڈ وارڈنز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بھی کوششیں کر رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے کیمپ جیل لاہور میں محکمہ جیل خانہ جات کے گیارہویں پروموشن کورس مکمل کرنے والے وارڈنز کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا کورس مکمل کرنے والے 106 وارڈنز جنہیں تقریب میں ہیڈ وارڈنز کے عہدوں پر ترقی دی گئی نے پریڈ کا مظاہرہ کیا جبکہ آئی جی جیل خانہ جات نے تربیتی کورس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ہیڈ وارڈنز میں اسناد تقسیم کیں آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا تھا کہ وہ جیل سٹاف کی فلاح و بہبود کیلئے اپنا کام جاری رکھیں گے ا ٹریننگ حاصل کرنے والے ہیڈ وارڈنز کو ریسکیو اور سول ڈیفنس کی بھی تربیت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں