لاہور، ایس ایس پی انویسٹی کی تمام ڈویژن کے ایس پی سے عدالتی اموار پر میٹنگ

مقدمات کی تفتیش میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے،تفتیشی افسران مقدمات کے چالان بروقت عدالت میں جمع کروائیں،غلام مبشر میکن کا خطاب

منگل 17 اپریل 2018 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے تمام ڈویژن کے ایس پی صاحبان سے قلعہ گجر سنگھ انویسٹی گیشن ہیڈ کواٹر میں عدالتی اموار پر میٹنگ کی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے ڈویژنل ایس پیز کو ہدایت کی کہ مقدمات کی تفتیش میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔ تفتیشی افسران مقدمات کے چالان بروقت عدالت میں جمع کروائیں۔

اشتہاریوں اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو جلداز جلد سزادلوائیں۔ملزمان کو عدالتوں سے سزائیں دلوانے پر مختلف تفتیشی افسران کو CC-III سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔جن میں تھانہ چوہنگ کے تفتیشی سب انسپکٹرسرور نے جرم 302میں ملزمان شفیق اور اظہرکو سزائے موت اور 5/5لاکھ روپے جرمانہ ،تھانہ ہڈیارہ کے تفتیشی اسسٹنٹ سب انسپکٹرمحمد ریاض نے جرم380/411میں ملزم فریاد کو3ماہ قید اور 500 روپے جرمانہ ، تھانہ سول لائن کے تفتیشی اسسٹنٹ سب انسپکٹرطارق نے جرم379/411میں ملزم عرفان کو5ماہ17دن قید ،تھانہ لیاقت آباد کے تفتیشی سب انسپکٹرنزاکت علی نے جرم 9-C-CNSAمیں ملزم اشتیاق کو9ماہ قید اور 5ہزار روپے جرمانہ،تھانہ وحدت کالونیAMCLS کے تفتیشی اسسٹنٹ سب انسپکٹر عارف زمان نے جرم 381-A/411 میں ملزم ریاست کو 1سال2ماہ قیداور 10ہزار روپے جرمانہ کی سزا کی سزا دلوائی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے محنت اور لگن سے کام کرنے والے تفتیشی افسران کے کام کو سراہا

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں