لاہور،سنی تحریک کے زیر اہتمام لاری اڈا بادامی باغ میں عظیم الشان نظام مصطفی ﷺ کنونشن کا انعقاد

نظام مصطفی کی نفاذکیلئے پرامن اور آئینی جدوجہدجاری رکھیں گے،علامہ مجاہد عبد الرسول و دیگر مقررین کا کنو نشن سے خطاب

منگل 17 اپریل 2018 21:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) سنی تحریک کے زیر اہتمام لاری اڈا بادامی باغ میں گذشتہ روز عظیم الشان نظام مصطفی ﷺ کنونشن منعقد ہوا ، کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈویثرنل صدر علامہ مجاہد عبد الرسول خان نے کہا کہ ہماری منزل نظام مصطفی کا نفاذہے جس کیلئے پرامن اور آئینی جدوجہدجاری رکھیں گے شا م میں عوام پہلے ہی شامی اور روسی فوج کے کیمیائی حملوں سے پریشان حال تھے کہ اب امریکہ نے بھی شام میں دھاوا بول دیا ہر لحاظ سے شام کو کمزور کیا جارہاے ،شام کے متاثرہ علاقوں میں غذائی اور اور ادویات کی قلت ہے ،اقوام متحدہ شام میں جارحیت پر خاموش اور بے بس ہے ،او آئی سی اور مسلم ممالک نے ہوش کے ناخن نہیں لئے تو آج شام بربریت کا نشانہ ہے تو کل کسی اور کا بھی نمبر آسکتا ہے کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی فوج کی مسلسل فائرنگ کھلی دہشتگردی ہے ،بھارت طاقت کے بے دریغ استعمال مظالم ودہشتگردی سے کشمیر کی حق خودارادیت کی تحریک کو دبا نہیں سکتا،بھارت کی کشمیریوں پر حملے اور جنازے میں پلٹ گن وگولیوں کا استعمال کھلی بربریت اور انسانیت کی تذلیل اور اسلام دشمنی ہے ،بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا وقت آچکا ہے ،17سے زائد شہادتوں اور 100سے زائد زخمیوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں ،ہر پاکستانی کا دل افسردہ ہے کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ تعصب کا عینک اُتار دے،پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اور دہشتگردی ہے۔

(جاری ہے)

ا س موقع پر علامہ غلام محی الدین ، علامہ صفدر قادری ، محمد اقبال قادری ، پیر سیف اللہ نقشبندی، علامہ شفاقت ہمدمی سمیت دیگر اہلسنت جماعتوں کے رہنمائوں نے بھر پور شرکت کی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں