لاہور ، عدالتی احکامات نہ ماننے پر سیشن کورٹ کا تھانہ رائے ونڈ سٹی کے پایچ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا حکم

منگل 17 اپریل 2018 22:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) عدالتی احکامات نہ ماننے پر سیشن کورٹ نے تھانہ رائے ونڈ سٹی کے پایچ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ایڈیشنل سیشن جج شاہد مینر نے منشیات کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے پانچ پولیس اہلکاروں کو منشیات کے مقدمے میں بطور گواہان عدالت میں طلب کررکھا تھا۔تاہم عدالتی احکامات نہ ماننے پر عدالت نے کاروائی کرتے ہوئے پانچوں پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس ایچ او کو حکم دیا کہ وہ متعلقہ اہلکاروں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرے عدالت نے کیس کی سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں