خیبر پی کے اراکین کے واقعہ سے ثابت ہو گیا پی ٹی آئی بطور جماعت کرپشن میں لتھڑی ہوئی ہے ‘ میاں عثمان

لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے پورے ملک سے ٹکٹ کے خواہشمند وںپرکارکن لانے کیلئے دبائو ڈالا جارہا ہے‘ رہنما (ن) لیگ

جمعرات 19 اپریل 2018 12:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں عثمان نے کہا ہے کہ خیبر پختوانخواہ میں اراکین اسمبلی کے معاملات سامنے آنے کے بعد ثابت ہو گیا کہ پی ٹی آئی بطور جماعت کرپشن میں لتھڑی ہوئی ہے ،لاہور جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے پورے ملک سے ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں پر کارکن لانے کیلئے دبائو ڈالا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے جن خدشات کا اظہار کیا تھا وہ درست ثابت ہوئے ہیں ۔آنے والے دنوں میں ایوان بالا کے انتخاب خصوصاً چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے حوالے سے کئی رازوں سے پردہ اٹھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کی قیادت کے گرد جمع ٹولہ کرپشن میں ملوث ہوگا تو اس جماعت میں شفافیت کیسے پروان چڑھ سکتی ہے ۔ خیبر پختوانخواہ حکومت کے وزراء پر کرپشن کے الزامات لگے ہیں جو بعد ازاں ثابت بھی ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیںجب عام انتخابات میں سیاسی میدان میں مقابلہ ہوگا تو ان کی مقبولیت کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں