لاہور،پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے لاہور پریس کلب کے سامنے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 20 اپریل 2018 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی جانب سے لاہور پریس کلب کے سامنے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کی اس موقع پر لاہور کے جنرل سیکرٹری اسرار الحق بٹ، ثمینہ خالد گھرکی، عابد حسین صدیقی، شاہد عباس، اسلم منج، اورنگزیب برکی، امجد جٹ، نرگس خان، حافظ اشرف، افنان بٹ، زاہد ذوالفقار خان، شاہدہ جبیں، صداقت غوری اور مظفر شاہ کے علاوہ قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر لوڈ شیڈنگ کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر قائدین نے اپنے خطاب میں لوڈ شیڈنگ کے نام پر اقتدار میں آنے والوں کو چار سالوں میں بھی بحران ختم نہ کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ن لیگ نے جھوٹ کی سیاست کی بنیاد رکھی، عوام کا اعتماد حکومت پر سے اُٹھ گیا ہے۔ عوام کے مسائل پاکستان پیپلز پارٹی ہی حل کرے گی آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے خود قصہ پارینہ بنا گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں