اں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ ریجنل فائنل میچ ‘اوکاڑہ سینئرز واہ پاورز کو 5 وکٹوں سے ہراکر ٹرافی لے اڑی

جمعہ 20 اپریل 2018 23:10

اں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ ریجنل فائنل میچ ‘اوکاڑہ سینئرز واہ پاورز کو 5 وکٹوں سے ہراکر ٹرافی لے اڑی
لاہور۔20 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2018ء) پنجاب ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اوکاڑہ سینئرز نے واہ پاورز کے درمیان ریجنل فائنل میچ شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا گیا جو کہ اوکاڑہ سینئرز واہ پاور کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی لے اڑی۔ واہ پاور کے کپتان محمد مجتبیٰ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ مقررہ 30 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 238 رنز بنائے۔

یوسف خان نے 66 رنز ناٹ آئوٹ، آصف نعیم 36، محمد پرویز 35، خرم شہزاد 28، راشد لطیف جونیئر 25 الطاف حسین نے 22 رنز بنائے۔ اوکاڑہ سینئرز کی طرف سے محمد انیس نے 3/58 اور محمد حفیظ نے 2/34 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں اوکاڑہ سینئرز نے 28.5 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پوراکرلیا۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئی76 رنز ناٹ آئوٹ، کاشف باجوہ 59، ارشاد احمد 39 اور عامر توصیف نے 19رنز بنائے۔

واہ پاور کی طرف سے یوسف خان نے 2/39 وکٹ حاصل کیں۔ شوزب رضا، احمد شہاب امپائر قیصر وحید تھرڈ امپائر ولید یعقوب ٹی وی امپائر محمد انیس میچ ریفری جبکہ محمد عارف سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر نے جیتنے والی ٹیم کے کپتان کو ونر ٹرافی کے ساتھ ایک لاکھ روپے رنر اپ ٹیم کے کپتان کو ٹرافی کے ساتھ پچاس ہزار روپے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں کیش ایوارڈ اور شیلڈیں جبکہ آفیشلز میں میڈل تقسیم کئے۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نواب عاشق حسین قریشی، انتخاب عالم، سید اظہر زیدی، مجاہد حمید، رضوان نثار، میاں تصدق رسول ،نجیب صادق، محمد سلمان خان، حماد مقبول، عامر الیاس بٹ، خالد بٹ، شاہد اسلم، انٹر نیشنل، نیشنل کرکٹ اور تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں