عمران خان ایک بار پھر لاہور سے ناکام ہوگئے ہیں ، اہل لاہور نے ان کی سیاست مسترد کردی ‘آزاد علی تبسم

منگل 24 اپریل 2018 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہاہے کہ عمران خان ایک بار پھر لاہور سے ناکام ہوگئے ہیں ، اہل لاہور نے ان کی سیاست مسترد کردی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان خیبرپختون خواہ کم اور لاہور زیادہ قیام کرتے ہیں لیکن اہل لاہور ان کے جھانسے میں نہیں آئے ،وہ لاہور میں بھر پور انتخابی مہم چلانا چاہتے ہیں لیکن وہ یاد رکھیں یہ مہم بری طرح ناکام ہوگی ، عمران خان نے خیبرپختون خواہ کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا جبکہ پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبوںمیںریکارڈ کام ہوا ہے ،پنجاب میں صوبائی دارلحکومت میں گردے اورجگر کے امراض کے علاج معالجہ کیلئے بڑ ا ہسپتال قائم کیا گیا ۔

پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں غریب اورنادار مریضوں کا علاج مفت ہو رہا ہے اور 470 بستروں پر مشتمل یہ ادارہ گردے اور جگر کے امرض کے علاج کے حوالے سے سنگ میل ہوگا۔ ادارے میں جگر اورگردے کے امراض کے علاج کے علاوہ ان بیماریوں کی روک تھام کیلئے تحقیقی کام بھی جاری ہے۔عمران خان بتائیں کہ انہوں نے خیبرپختون خواہ میں کوئی ایسا منصوبہ شروع کیا ہے ، وہ صرف سیاسی بیانات دینے تک محدود ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں