نواز شریف و اضح کریں خلا ئی مخلو ق کو ن ہی ‘ڈاکٹر شاہد صدیق

ووٹ کو عز ت دو کا نعرے لگانے والے اپنے گھروالو ں کے ووٹو ں سے بھی محرو م رہیں گے

جمعہ 4 مئی 2018 17:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ نواز شریف و اضح کریں کہ خلا ئی مخلو ق کو ن ہی ،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے عوام کو محرومیوں سے سوا کچھ نہیں دیا ہے ۔ان خیا لا ت کااظہار انہوں نے پی پی 166 کے پار ٹی و فد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آ صف زرداری پنجا ب کو فتح کر نے خواب سجائے پنجا ب میں ڈیرے لگا ئے بیٹھے ہیں عوام کو معلوم ہے انہو ں نے سند ھ کی احسا س محرو می کیلئے کیا کردارادا کیا عوام باشعو ر ہو چکے اب کھو کھلے نعرو ں سے کام نہیں چلے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ادارے تباہ ہو چکے ہیں ، عمران خان عوام کے حقوق کا علم بلند کئے ہوئے ہیں اور انشا اللہ وہ دن دور نہیںجب پسے ہوئے طبقات کو بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر میسر آئیں گے اور ووٹ کو عز ت دو کا نعرے لگانے والے اپنے گھروالو ں کے ووٹو ں سے بھی محرو م رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں