پنجاب فو ڈاتھارٹی کی لاہورمیں ملاوٹ مافیا کیخلاف کاروائیاں، زائدلمعیاد بوتلوں کی فروخت پر ایجنسی، زنگ آلودہ بلاکس استعمال کرنے ، آر اوپلانٹ کی عدم موجودگی پر آئس فیکٹری سیل

ناقص اور غیر معیاری اجزاء سے کون اینڈ چاکلیٹ تیار کرنے پر پروڈکشن یونٹ سر بمہر،وارننگ نوٹسز جاری صفائی کے ناقص انتظامات اورحشرات کی بھرمار8 فوڈ پوائنٹس کوبھاری جرمانے ،ناقص غذا تلف

جمعہ 4 مئی 2018 23:49

لاہور۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میںکاروائی کرتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی پر پروڈکشن یونٹ کو سربمہر کر دیاگیا ۔جبکہ غیر معیاری خوراک مہیا کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 8فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر65,000کے جرمانے عائد کئے۔ بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔

تفصیلات کے مطا بق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے لاہور میں کاروائی کرتے ہوئے گھوڑے شاہ روڈ پر واقع حمزہ ٹریڈرز بوتل ڈسٹری بیوٹرز کو زائدلمعیاد بوتلوں کی موجودگی، صفائی کے ناقص انتظامات ،رکارڈ کی عدم موجودگی اور پانی کے لیب ٹیسٹ کی عدمدستیابی پر ایجنسی کوسیل کر دیا گیا۔جبکہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے داتا مارکیٹ گرین ٹائون میں موجود شاہین فوڈ کون اینڈ چاکلیٹ یونٹ غیر معیاری اجزاء کے استعمال ، صفائی کے ناقص انتظامات،زائدلمعیاد اشیاء کی موجودگی اورحشرات کی موجودگی یونٹ کو سیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ بھوگیوال روڈ پر کاروائی کے دوران مدینہ آئس فیکٹری کوغیر معیاری برف فروخت کرنے ، ار اوپلانٹ کی عدم موجودگی، زنگ آلودہ بلاکس کا استعمال کرنے ،میڈیکلز اور پانی کے لیب ٹیسٹ کی عدم موجود گی پرفیکٹری کو سیل کر دیا ۔نیززنگ آلود ہ مشنری،بلاکس اورغیر معیاری بوتلیں تلف کر دی گئیں ۔دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیمز نے شہر بھر میں صحت دشمن عناصر کے خلاف مزید کاروائیاں کرتے ہوئے 8فوڈ پوائنٹس کوصفائی کے ناقص انتظامات ،حشرات کی بہتات ، کاسمیٹکس کلرز اورمٹھائیوں میں حشرات کی موجودگی اور کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے ،دی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے، ورکرز کے میڈیکلز عدم موجودگی زائدلمعیاد اشیا ء کی موجودگی،نان فوڈ گریڈ کلر ،ناقص تیل کے استعمال کرنے اور حشرات کی بہتات پر مجموعی طور پر65,000ہزار کے جرمانے عائد کئے ۔

6ہزار سے زائد مضر صحت بوتلیں،بھاری مقدار میں مضر صحت اور زائدلمعیاد غذا کو موقع پر تلف کر دیا گیا ۔ قوانین کی خلاف ورزی پر 50فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں