سرکاری کتب کو نجی بک ڈپو پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع

جمعہ 4 مئی 2018 23:49

لاہور۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) سرکاری کتب کو نجی بک ڈپو پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ۔ساہیوال ڈویژن کیسرکاری سکولز / وئیر ہاوسز اور ٹیکسٹ بکس کی فروخت کرنیوالے بک ڈپو کا سرپرائز وزٹ کیا گیا جس دوران حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ مفت درسی کتب کوفروخت کرنے کے جرم میں ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ غلام محی الدین نے فوری کاروائی کرتے ہوئے میسرزڈبل اے اولڈ بکسنٹر, اوکاڑہ کے مالک ارشدمحمود ولد محمد صادق اور میسرز عمرجاویدبک ڈپو,اوکاڑہ کے مالک محمدفرازعطاری ولد منیر احمد کو چوری/جعلسازی کے جرم میں گرفتارکرواکرFIRنمبر189/18اور190/18 کااندراج تھانہ سیکٹر بی ڈویڑن میں کروا دیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے حکومت پنجاب بچوں کومفت درسی کتب مہیا کرتی ہے۔ اسکی فروخت کو روکنے کے لئے پورے پنجاب میں کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں