حکومتی اور اپوزیشن اراکین آخری اجلاس میں گروپ فوٹو بنانے کیلئے بھی اکٹھے نہ ہو سکے

آخری اجلاس میں لیگی اور اپوزیشن خواتین ایک دوسرے سے الوداعی ملاقاتیں کرتی رہیں

جمعرات 17 مئی 2018 22:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) حکومتی اور اپوزیشن اراکین آخری اجلاس میں گروپ فوٹو بنانے کیلئے بھی اکٹھے نہ ہو سکے۔پنجاب اسمبلی کے آخری اجلاس میں اپوزیشن نے حکومتی ممبران سے قبل ہی اپنا الگ گروپ فوٹو بنا یا۔

(جاری ہے)

جبکہ حکومتی ممبران نے اسمبلی کی سیڑھیوں پر اپنا الگ گروپ فوٹو بنایا۔حکومتی گروپ فوٹو میں کرسیاں کم پڑھ گئی اور وزراء سمیت بعض اراکین اسمبلی کھڑے رہے ۔ پنجاب اسمبلی کے آخری اجلاس میں لیگی اور اپوزیشن خواتین ایک دوسرے سے الوداعی ملاقاتیں کرتی رہیں۔۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں