فلسطین میں اسرائیلی مظالم پر عالمی طاقتوں سمیت ہمارے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے

استعماری طاقتیں عالم اسلام کے خلاف متحد ہو کر کاروائیوں میں مصروف عمل ہیںاور مسلم امہ کا اتحاد وقت کی ضرورت بن چکا ہے امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہورذکر اللہ مجاہد کا پریس کلب لاہور کے باہر فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کیے جانے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب

جمعرات مئی 22:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم پر عالمی طاقتوں سمیت ہمارے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے ، موجودہ حالات میں او آئی سی یا اقوام متحدہ کے اجلاسوں سے کچھ نہیں ہو گا بلکہ عملی اقدامات کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل سے مکمل طور پر سفارتی اور معاشی تعلقات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا تاکہ امریکہ کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات استوار کیے جا سکیں ۔

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور بربریت کے خلاف پریس کلب لاہور کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں جماعت اسلامی لاہور کے نائب امیر ضیاء الدین انصاری ، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد ، صدر جے آئی یوتھ لاہور شاہد نوید ملک ، صدر الخدمت فائونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد ، ڈپٹی سیکرٹری ایم ایم اے لاہور چوہدری محمود الاحد ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف و دیگر رہنمائوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ استعماری طاقتیں عالم اسلام کے خلاف متحد ہو کر کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔ پوری دنیا میں صہیونی طاقتیں مسلمانوں کے خلاف طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرکے مسلمانوں کو تشدد پسند ، دہشت گرد ثابت کرنے پر تل ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل 70 سال سے انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیل رہا ہے موجود حالات میںمسلم امہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے ۔

مسلم ممالک کے آپس کے اختلافات سے امریکہ اور اسرائیل فائد اٹھا رہے ہیں ، فلسطین اور کشمیر سمیت پوری دنیا میں مسلمانوں پر مظالم عالمی کفر طاقتوں کی سازش ہے جن کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ مسلم حکمران بے حسی اور بے حمیتی کا شکار ہیں۔ بیت المقدس کی حفاظت اور فلسطینیوں کی مدد دنیا کے ہر مسلمان کا فرض ہے ہم ترکی کے صدرطیب اردگان کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے امریکہ اور اسرائیل کی بدمعاشی کے خلاف عملی اقدامات اٹھائے ۔50 سے زائد اسلامی ممالک کے ہوتے ہوئے قبلہ اول کی بے حرمتی اور مسلمانوں کے خلاف جارحیت قابل افسوس امرہے جس پر ہمارے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے ۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments