لاہور ہائیکورٹ نے دو ایڈیشنل سیشن ججوں کی جبری ریٹائرمنٹ کو معمولی سزا میں تبدیل کر دیا

جمعرات مئی 22:47

لاہور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے دو ایڈیشنل سیشن ججوں کی جبری ریٹائرمنٹ کو معمولی سزا میں تبدیل کر دیا ہے‘ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے‘ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن ججز عبدلاحسیب شیخ اور نذیر احمد کنگھا کو 2011 میں جبری ریٹائر کیا گیا تھاجبکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے دونوں ایڈیشنل سیشن ججوں کو عہدے پر بحالی کا حکم دے دیا ہے‘ نوٹیفکیشن میں ججز کی برخاستگی کے عرصے کے دورانیے کی مراعات اور تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دیا گیا ہے۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments