ام المومنین حضرت خدیجة الکبریٰ ؓ کا یوم وفات10 رمضان المبارک ہفتہ کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

اتوار 20 مئی 2018 13:30

لاہور۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء)سرکار دوعالم ، فخر موجودات ، سرور کائنات حضرت محمد مصطفی ؐ کی اہلیہ محترمہ اور ام المومنین حضرت خدیجة الکبریٰ ؓ کا یوم وفات 10رمضان المبارک بروزہفتہ 26 مئی کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں مختلف مساجد میں قرآن خوانی کی جائے گی جبکہ آپ ؓ کی دین اسلام کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

ام المومنین وہ پہلی خاتون ہیں جن پر اسلام کی حقیقت سب سے پہلے روشن ہوئی اور انہوں نے نبی کریم ؐ کی تصدیق کی۔ بے شمار فضائل و مناکب کی بناء پر انہیں تاریخ اسلام میں نہائت بلند مقام حاصل ہے۔ عفت و پاکدامنی کے باعث زمانہ جاہلیت میں بھی آپ ؓ کو طاہرہ کے لقب سے یاد کیا جاتا تھا۔سب سے پہلے نبی کریمؐ نے جس خاتون سے نکاح فرمایا وہ سیدہ خدیجة الکبریٰ ؓ ہی تھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں