نامور مزاحیہ اداکار رنگیلا کی 13ویںبرسی 24مئی کومنائی جائے گی

اتوار 20 مئی 2018 13:30

لاہور۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) نامور مزاحیہ اداکار ، صدا کار ، فلم ڈائریکٹر سعید خان عرف رنگیلا کی13ویں برسی 24مئی بروزجمعرات کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختلف نگار خانوں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کے علاوہ رنگیلا کے پرستار انفرادی طور پر بھی تمام شہروں میں برسی کی تعزیتی تقریبات کا اہتمام کریں گے انہوںنے بچپن سے ہی مزاحیہ اداکاری کا آغاز کر دیا اور اپنے فلمی کیریئر کے دوران 650سے زائد فلموں میں کام کر کے مزاحیہ اداکاری کے میدان میں ان مٹ نقوش مرتب کئے ۔رنگیلا کو نگار ایوارڈ سمیت دیگر اعزازات سے بھی نوازا گیا۔رنگیلا 24مئی 2005ء کو 68برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں