مخلوق خدا کی خدمت افضل عبادت ہے، ذکرا للہ مجاہد

اتوار 20 مئی 2018 18:20

لاہور۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) امیر جماعت اسلامی و صدر متحدہ مجلس عمل لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ خدمت خلق ، مخلوق خدا کی خدمت جس عنوان سے بھی ہو عظیم نعمت بلکہ ایک افضل عبادت بھی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ثریاعظیم (وقف) ہسپتال کے مالی معاونین کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غریب نادار افراد کی داد رسی کر کے ان کے چہروں پر مسکراہٹیںاور خوشی کے آثار پیدا کرنا بڑا صدقہ جاریہ ہے ۔ قرآن و حدیث میں مخلوق خدا کی خدمت کو بہت عظیم عبادت قرار دیا گیا ہے اور اس کی جو ترغیب دی گئی ہے وہ ترغیب دنیا کے کسی بھی اخلاقی نظام میں اس طرح سے موجود نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دور مادیت میں ہر انسان ذہنی سکون کا متلاشی ہے اگر ہمیں حقیقی معنوں میں سکو ن قلب حاصل کرنا ہے تو حسب توفیق اپنے حصہ کا دیا جلا کر معاشرے میں بسنے والے یتیموں ، مسکینوں ، بے سہارا ، سفید پوش ، حقیقی حق کے طلبگار لوگوں کی امداد کو اپنا نصب العین بنانا ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چلنے والے ہسپتال ، ڈسپنسریاں ، واٹر فلٹر یشن پلانٹس ، سکولز و دیگر ادارے خدمت خلق کی مثال آپ ہیں۔ جماعت اسلامی کے فلاحی اداروں نے مخلوق خدا کی خدمت کا جو بیڑااُٹھا رکھا ہے کسی نعمت سے کم نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں