متحدہ مجلس عمل کے قومی اسمبلی کے 160 اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 413حلقوں

میں امیدواران کتاب کے نشان پر حصہ لیں گے ، لیاقت بلوچ

اتوار 24 جون 2018 22:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل اور جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے متحدہ مجلس کی رابطہ عوام مہم میں عوامی عید ملن سے خطاب اور اسلام آباد میں سپریم کونسل کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کے قومی اسمبلی کے 160 اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 413حلقوں میں امیدواران کتاب کے نشان پر حصہ لیں گے ۔

فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعد ایم ایم اے 25 جون تک فیصلہ کرے گی ۔ قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں سات فیصد سے زائد خواتین امیدواران براہ راست حصہ لیں گی ۔ پورے ملک میں خواتین ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے لیے بھر پور مہم چلائی جائے گی ۔ پاکستان میں خواتین کی غالب اکثریت اسلام پسند ہیں ۔

(جاری ہے)

خواتین نئی نسل کی حفاظت اور نظام مصطفیؐ کے قیام کے لیے متحدہ مجلس عمل کو ووٹ دیں گی ۔

قومی اور چاروں اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کے لیے ترجیحی فہرستیں جمع کرادی گئی ہیں ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ انتخابات کا بروقت ہوناا ب نوشتہ دیوار ہے ۔ انتخابات کے التوا کی بات کر کے ابہام و بے یقینی پیدا کرنے والے جمہوری رویہ کی نفی کررہے ہیں ۔ ریاستی نظام کو درست کرنے کے لیے جمہوری استحکام اور شفاف انتخابات ناگزیر ہیں ۔ متحدہ مجلس عمل آئین کے مطابق بر وقت انتخابات ، جمہوریت اور پارلیمانی نظام کی ہر قیمت پر حفاظت کرے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں