انفورسمنٹ ٹیموں کی جانب سے سائز سے بڑے بینرز، پوسٹر ز و سٹیمرز کو اُتارنے کا عمل جاری

پیر 9 جولائی 2018 19:24

لاہور۔9 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) ڈی سی لاہورکیپٹن (ر)انوار الحق کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کی انفورسمنٹ ٹیمیںشہر میں سائز سے بڑے بینرز پوسٹر ز ،سٹیمرز کو اُتارنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے، انفورسمنٹ ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے تحصیل ماڈل ٹائون میں فیروز پور روڈ ،ملتان روڈ ، ٹھوکر چوک ، کینال ویو سوسائٹی ہنجروال سٹاپ اور رائیونڈ روڈ سے سائز سے بڑے بینرز ، فلیکسز اور پوسٹرز کو اتار دیا ہیں۔

(جاری ہے)

بینرز ، فلیکسز اور پوسٹرز کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی پر اتارے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں