عام انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، نرگس فیض ملک

پیر 9 جولائی 2018 19:27

لاہور۔9 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سابق پارلیمانی سیکرٹری نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ عام انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی، عوام تیر پر مہر لگا کر بے نظیر شہید کے مشن کو آگے بڑھائیں گے، شیر ملک کے وسائل ہڑپ کرگیا ، انہوں نے کہاکہ ذوالفقارعلی بھٹو آج بھی زندہ ہیں ، ذوالفقارعلی بھٹو نے عوام کے مسائل حل کئے انہیں شعور دیا اس لئے انہیں پھانسی چڑھا دیا گیا مگر بھٹوکی حکومت ختم کرنے والے یہ بھول گئے کہ وہ بھٹو کو عوام کے دلو ں سے کبھی نہیں نکال سکتے ، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں، پیپلزپارٹی حقیقت ہے اور رہے گی ، ہمارے کارکنان آج بھی جمہوریت کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں