افغانستان میں امن کیلئے امریکہ درست راستہ اختیار کرے، پاکستانی قوم امریکی دبائو ہر گز قبول نہیں کریگی، زاہد محمود قاسمی

پیر 9 جولائی 2018 19:27

لاہور۔9 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2018ء) مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کیلئے امریکہ درست راستہ اختیار کرے، پاکستانی قوم امریکی دبائو ہر گز قبول نہیں کریگی، کشمیریوں کا مسئلہ بھارت کے قبضے اور تسلط سے آزادی ہے،کشمیری عوام اپنے کاز اور نصب العین سے اس حد تک مضبوط وابستگی رکھتے ہیں کہ سات دہائیوں سے بھارتی ظلم وجبر کشمیریوں کو اپنے مؤقف سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹا سکا،کشمیریوں نے اپنی زمین کے حق ملکیت کیلئے جس قدر قربانیاں دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے برمنگھم میں مسلم کمیونٹی کی طر ف سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ بھارت طاقت کے استعمال اور تشدد کو ختم کرکے سلامتی کونسل کے سیاسی اصولوں کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل کرے، مسئلہ کشمیر کے منصفانہ ،پائیداراور جمہوری حل کیلئے پاکستان کی طرف سے ہر فورم پر آواز اٹھائی جارہی ہے اور پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی سیاسی واخلاقی حمایت جار رکھے گا، خطے میں امن اور خوشحالی کا خواب اس وقت تک پورا نہیں ہوگا جب تک مسئلہ کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرائے، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل پورے برصغیر کے مفاد میں ہے، جب تک بھارت مقبوضہ کشمیر سے اپنا جابرانہ اور فوجی قبضہ ختم نہیں کرتا اس وقت تک کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جاری رہے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں