لاہور،غیور عوام الیکشن میں ختم نبوت کے غداروں کو اپنا قیمتی ووٹ ہرگز نہ دیں، مولانا عزیز الرحمن ثانی

قادیانی نواز سیاست دانوں کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں، ختم نبوت حلف نامہ کو غیر موثر کرنے کے ناپاک اقدام اور قادیانیت کو پرموٹ کرنے پر ن لیگ انوشہ رحمان اور پی ٹی آئی شفقت محمود کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں اپنی جماعتوں سے نکال دیں، سیکرٹری اطلاعات عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

اتوار 15 جولائی 2018 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2018ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی ، معروف مذہبی سکالر محمدمتین خالد،ناظم تبلیغ لاہور مولانا قاری عبدالعزیز ، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم ، مولانا سعید وقار ،مولانا انعام اللہ ، مولانا مقصوداحمد ، مولانا مفتی عبدالعزیز ترمذی نے حسن ٹاؤن لاہور میں ایک بڑے دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیور عوام الیکشن میں ختم نبوت کے غداروں کو اپنا قیمتی ووٹ ہرگز نہ دیں بلکہ قادیانی نواز سیاست دانوں کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا ختم نبوت رپورٹ پبلک کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ختم نبوت حلف نامہ کو غیر موثر کرنے کے ناپاک اقدام اور قادیانیت کو پرموٹ کرنے پر ن لیگ انوشہ رحمان اور پی ٹی آئی شفقت محمود کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں اپنی جماعتوں سے نکال دیں بصورت دیگر عوام انہیں سیاست سے نکال دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ مختلف اداروں میں چھپے قادیانی آلہ کار اسلام و پاکستان کیخلاف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں جنہیں ناکام و نامراد بنانا ہر محب وطن اور اسلام پسندوں کی دینی، ملی اور قومی ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

علماء نے ختم نبوت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو نگران حکومت کی جانب سے چیلنج کرنے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام و آئین پاکستان سے غداری کے مترادف قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے قبل بھی نگران حکومت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں قادیانیوں کو اعلیٰ انتظامی عہدوں پر فائز کرکے الیکشن عمل مشکوک بنانا چاہتی ہے اوراس طرح مختلف اداروں میں چھپے قادیانی پاکستان کی سلامتی کیخلاف خطرناک کھیل کھیل رہے ہیںقادیانیوں کی مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنا اسلام پسندو محب وطن قوتوں کی اہم ذمہ داری ہے انہوںنے مزید کہا کہ نگران حکومت کا کام صرف الیکشن کرانا ہے وہ قادیانیت کو پرموٹ کرنے کا سلسلہ بند کرے ورنہ اس ضمن میں غیور مسلمانوں کے اندر پائی جانیوالی شدید بے چینی کسی بہت بڑی دینی تحریک کا روپ دھار سکتی ہے اور پھر اس طرح حالات کے ابتر ہونیکی تمام تر ذمہ داری قادیانیت نواز نگران حکومت پر ہی عائد ہوگی ۔

07-18/--292

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں