جنید صفدر کی لندن سے لاہور آمد، لیگی کارکنوں کا ایئرپورٹ پر جنید صفدر کا والہانہ استقبال ‘پھولوں کی پتیاںنچھاورکیں

پیر 16 جولائی 2018 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) مر یم نوازشر یف کے صاحبزادے جنید صفدر کی لندن سے لاہور آمد، لیگی کارکنوں نے ایئرپورٹ پر جنید صفدر کا والہانہ استقبال ‘پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کر تے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر قطر ایئرویز کی پرواز 628 سے براستہ دوحا لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچے ایئرپورٹ پر لیگی کارکنوں نے جنید صفدر کا والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ جنید صفدر نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے کسی قسم کی بات کرنے سے گریز کیاہے اور امکان ہے وہ آئندہ چند روز میں سیاسی سر گر میوں کے حوالے سے باقاعدہ پالیسی مر تب کی جائیگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں