سپریم کورٹ کے حکم پر عطائیوں کیخلاف کارروائی کا معاملہ

لاہور ہائیکورٹ نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے دائرہ اختیار کیخلاف درخواستیں نمٹا دیں

پیر 16 جولائی 2018 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) سپریم کورٹ کے حکم پر عطائیوں کیخلاف کارروائی کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے دائرہ اختیار کیخلاف درخواستیں نمٹا دیں۔تفصیلات کے مطابق ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ وہ مستند ہومیو ڈاکٹرز ہیں اس کے باوجود ان کے کلینکس سربمہر کیے گئے عدالت نے ہومیو ڈاکٹرز کے کلینک ڈی سیل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے درخواستگزاروں کو ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کی جبکہ ہائیکورٹ نے ہیلتھ کیئرکمیشن کو درخواستگزاروں کا 7روز میں فیصلہ کرنے کا حکم بھی دیا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں