( ن) کے لیگ کے صدر شہبازشریف کا موسم کی خرابی کی وجہ سے دورہ سوات منسوخ

پیر 16 جولائی 2018 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) مسلم لیگ( ن) کے صدر شہبازشریف کا موسم کی خرابی کی وجہ سے دورہ سوات منسوخ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ نے سوموار کے روز سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرنے کیلئے سوات جانا تھا،جلسہ گاہ میں تمام انتظامات مکمل تھے پنڈال کو پارٹی پرچموں اور قائدین کے پورٹریٹ سے سجا دیا گیا ہے اور کارکنوں کا لہو گرمانے کیلئے پارٹی ترانے بجائے جا رہے تھے اور پنڈال میں کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہے لیکن موسم کی خرابی کے باعث صدر مسلم لیگ کا دورہ سوات منسوخ ہو گیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں