ریسکیو1122نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کیلئے کمیونٹی ایکشن فار ڈزاسٹرریسپانس پروگرام کا انعقاد

انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی وے اینڈموٹروے پولیس عامر ذوالفقارخان اور ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر کا باہمی اشتراک سے موٹر آفیشلز کی ٹریفک حاد ثات مینج کرنے کی استعداد کار بڑھانے پر اتفاق

پیر 16 جولائی 2018 19:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈموٹرویز پولیس عامر ذوالفقار خان اور ڈائریکٹرجنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) ڈاکٹر رضوان نصیر نے گزشتہ روز ایمر جنسی سروسز ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویزپولیس کے افسران ، انسٹرکٹرز اور اہلکاروں کے لیے باہمی تعاون سے کمیونٹی ایکشن فارڈزاسٹر ریسپانس تربیتی پروگرام کا آغاز کیا۔

احمد ارسلان ملک ڈی آئی جی سنٹرل،محبوب اسلم ڈی آئی جی نارتھ،سلمان احمد خان ایس ایس پی سائوتھ، ایس ایس پی سنٹر ل ون مسرور عالم کلاچی، ڈاکٹرفوادشہزاد مرزا ڈپٹی ڈائریکٹر ہیومن ریسورس ، ڈاکٹر محمد فرحان خالد رجسٹرار اکیڈمی ، علی حسن ایڈمینسٹر ، ڈاکٹر علی امام سید ایجوڈنٹ اکیڈمی ادر دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈموٹرویزپولیس عامر ذوالفقار خان نے کہاکہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پر ایمرجنسی کے شکار مریضوں کو بر وقت طبی امداد فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ موٹرویز پولیس اپنے پیشہ وارانہ اور ایماندارطرزِعمل کی بدولت پوری دینا میں ایک اچھا نام بنایاہے۔ عامر ذوالفقار خان نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122اور موٹروے پولیس سب سے پہلے موٹرویز پر رونما ہونے والے ٹریفک حادثات سے نبردآزما ہوتے ہیں جس کی وجہ سے شہری ریسکیورز اور موٹرویز پولیس اہلکاروں کو قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں ۔

انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈموٹرویز پولیس عامر ذوالفقار خان نے مزید کہا ریسکیو 1122کے ماسٹر ٹرینر ز موٹرویز پولیس ٹریننگ سکول کے آفیسر ز اور انسٹرکٹرز کو ابتدائی طبی امدا د اور فائر سیفٹی کے متعلق ایمر جنسی سروسز اکیڈمی میں تربیت دیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تما م آفیسر ز اور موٹروے پولیس کے انسٹرکٹر زکو کو ماسٹرز ٹرینر کے طور پر تربیت دی جائے گی جو بعدازاں باقی آفیسرز اور اہلکاروں کو عوامی خدمت کے مقصد کے لیے تربیت د یںگے ۔

قبل ازیں ڈاکٹر رضوان نصیر نے انسپکٹر جنر ل عامر ذوالفقار خان کاایمرجنسی سروسز ہیڈکواٹرز آمد پر پرتپاک استقبال کیا اور عوام کے لیے انکی قابل تحسین خدمات کی تعریف کی ۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122اور موٹرویز پولیس جڑواں ادارے ہیںجو بلاتفریق رنگ و نسل کے ایمر جنسی کے شکار مریضوںکی مد د فراہم کرنے کی وجہ سے عوام الناس میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل نے اس با ت کا عہد کیا کہ ایمر جنسی سروسز اکیڈمی کے تجربہ کار ماسٹر ٹرینر ز بنیادی طور پر ایمر جنسی منجمنٹ کے ذریعے بیسک لائف سپورٹ پروگرام اور کمیونٹی ایکشن فار ڈزاسٹرریسپانس ٹریننگ پروگرام کے متعلق تربیت فراہم کریں گے ۔بعدازاں انہوں نے کہا کہ موٹر ویز پولیس ٹریننگ سکول کے انسڑکٹر ز کو متعلقہ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی افسران تربیت فراہم کریں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں