15 دینی،سیاسی،سماجی جماعتوںکا لیاقت بلوچ کی حمایت کا اعلان

پیر 16 جولائی 2018 19:26

لاہور۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) کل جماعتی ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام انتخابات کے حوالے سے کل جماعتی کانفرنس دارالعلوم حنفیہ مرکزی جامع مسجد لبرٹی مارکیٹ لاہورمیں حافظ شعیب الرحمن قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوئی جبکہ مہمان خصوصی متحدہ مجلس عمل اور جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ امیدوار این اے 130تھے، کل جماعتی کانفرنس میں 15دینی، سیاسی و سماجی تنظیموں ورلڈ پاسبان ختم نبوت ،جمعیت علمائِ اہلسنت، مجلس احرار اسلام، پاکستان سول سوسائٹی، عالمی تحریک تحفظ ختم نبوت،خاکسار تحریک، جمعیت اہلحدیث، تحریک ملت جعفریہ، جمعیت اہلسنت، مصطفائی جسٹس موومنٹ، تنظیم شہریان لاہور، تحریک دعوت الحق، تنظیم علماء و مشائخ اہلسنت ،تحریک اتحاد بین المسلمین اور چاروں مسالک اتحاد علماء کونسل کے راہنما علامہ محمد ممتاز اعوان، پیر سلمان منیر، مولانا محمد یوسف احرار، پیر ولی اللہ شاہ بخاری ، ڈاکٹر شاہد نصیر ، مولانا عاصم مخدوم، مولانا عبد النعیم، مفتی محمد عمر ، مولانا الطاف الرحمن،شفیق رضا قادری ، مفتی عاشق حسین، مولانا عبد الستارنیازی،میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، شیخ محمد نعیم بادشاہ، علامہ وقار نقوی، محمد نواز ڈوگرعلامہ اصغر عارف چشتی، مولانا محمد حنیف حقانی، خاکسار ماجد حکیم، ڈاکٹر عبد الغفار رندھاوا ،قاری محمد منسوب رحیمی ،مولانا محمد اسلم ندیم،حافظ محمد زبیر ورک مرزا آصف بیگ نے شرکت کی اور حلقہ این اے 130سے ایم ایم اے کے امید وار لیاقت بلوچ کی بھرپور حمایت اور کمپین چلانے کا اعلان کیا اور کہا کہ حلقہ این اے 130سے علماء و مشائخ دینی ، سیاسی اورسماجی راہنما حلقہ کے عوام کو لیاقت بلوچ کو ووٹ دینے کی تلقین کرینگے اور انہیں بھرپور پرموٹ کرنیکی یقین دہانی بھی کرائی ، پریس بریفنگ دیتے ہوئے لیاقت بلوچ ،علامہ ممتاز اعوان،شعیب الرحمن ودیگر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انتخابات میں دینی امیدواروں کو ہی ووٹ دیں کیونکہ دینی قیادت ہی پاکستان کو کرپشن سے پاک اور اسلام کا مضبوط قلعہ بناسکتی ہے اور اسلام کا ہی حقیقی عادلانہ و منصفانہ نظام ہمارے تمام تر مسائل کا واحد حل اور قیام پاکستان کا مقصد ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں