مشکل وقت میں مسافروں کو بروقت امداد کی فراہمی موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے،عامر ذوالفقار خان

پیر 16 جولائی 2018 19:26

لاہور۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) مشکل وقت میں مسافروں کو بروقت امداد کی فراہمی موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے اور یہ وہ وصف ہے جس کی بناء پر اس فورس نے دُنیا بھر میں نیک نامی کمائی ہے۔ موٹروے پولیس افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے وقتاًً فوقتاًً مختلف تربیتی کورسز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اِن خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل آف نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس عامر ذوالفقار خان نے ریسکیو 1122کے اشتراک سی" کمیونٹی ایکشنز فار ڈیزاسٹر رسپانس ٹریننگ --(CADRT)"کے کورس کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔ٍڈی جی ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیرڈی آئی جی نارتھ محبوب اسلم،احمد ارسلان ملک ،ایس ایس پی سیکٹرI-مسرور عالم کُلاچی،ارتھ سلمان احمد خان،ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آرڈاکٹر فواد شہزاد مرزا اورموٹروے پولیس اور ریسکیو 1122کے دیگرافسران وملازمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

آئی جی موٹروے پولیس عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ بہت ساری ناگہانی صورتِ حال میں قانون نافذ کرنے والے آفیسرز سب سے پہلے موقع پر پہنچتے ہیں اور انتہائی بنیادی مگر ضروری مہارتوں کی مدد سے ہونے والے نقصانات کو بہت کم کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس وہ ادارہ ہے جو نیشنل ہائی ویز پر ٹریفک حادثہ کی صورت میں زخمیوں کے پاس سب سے پہلے پہنچتاہے۔

اور بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے بہت سی قیمتی جانوں کوبچانے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔آئی جی موٹروے پولیس عامر ذوالفقار خان نے مزید بتایا کہ پنجاب بھر میں Rescue-1122کی مدد سے موٹروے پولیس کے افسران کو پیشہ ورانہ خطوط پر ابتدائی طبی امداد، فائر سیفٹی اور دیگر ایمرجنسی صورت ِ حال سے نپٹنے کی تربیت دی جائے گی۔تمام تربیت پانے والے موٹروے پولیس افسران کوبنیادی ایمرجنسی مینجمنٹ میں --"ماسٹر ٹرینرز "کے طور پر تربیت دی جائے گی جو بعد ازاں ملک بھر میں موٹروے پولیس کے دیگر افسران و ملازمان کو تربیت فراہم کریں گے۔

موٹروے پولیس اور Rescue-1122مُلک کے دو ایسے ادارے ہیں جن کا اولین مقصد عوام الناس کی خدمت اور مدد ہے اور اس بنیادی مقصد کے حصول کے لیے دونوں ادارے مِل جُل کر کام کرتے رہیں گے۔ آئی جی موٹروے پولیس عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ دونوں ادارے پہلے ہی انفراسٹرکچر ، وسائل ،معلومات اور عوامی خدمات کے باہمی تعاون کے معاہدے کا MOUدستخط کر چُکے ہیںاور اِس تعاون کو آنے والے وقت میں مزید بڑھایا جائے گا۔تقریب کے اختتام پرڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر نے آئی جی موٹروے عامر ذوالفقار خان کو ریسکیو ٹریننگ کی عملی مشقوں اور پریکٹیکل ایریا کا معائنہ کروایا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں