پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی عطائیوں کے خلاف کارروائی،22 کاروبار سربمہر

پیر 16 جولائی 2018 19:26

لاہور۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطا ئیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران گزشتہ روزدوشہروںمیں22عطائیوں کے کاروبار سربمہر کر دیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے گوجرانوالہ اور اوکاڑہ میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی اور51علاج گاہوںپرچھاپے مارے ۔ان میں سے 22عطائیوں کے اڈوں کو بندکر دیا جبکہ ڈیٹاکے مطابق21عطائیوںنے اپنے غیر قانونی اڈے بند کرکے دوسرے کاروبار شروع کردیے ہیں ۔بند کیے گئے کاروباروں میں گوجرانوالہ کی12اوراوکاڑہ کے دس شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں